پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری، چین سے 2.3 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط 

42

 

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعل نے کہا ہے کہ چینی کنسورشیم آف بینکس نے 2.3 ارب ڈالر قرض کی سہولت کے معاہدے پردستخط کردیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے قرض کی سہولت کے معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے تھے۔

 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ معاہدے کے تحت 2 دن میں رقم پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔ سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے  شکر گزار ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ وزیرخزانہ نے آج کہا تھا آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کے معاملات طے پاگئے ہیں اور جلد معاہدہ ہوجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.