اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

102

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مخلتف شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.1 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغان بارڈر پر خوست سے 44کلومیٹر دور،گہرائی 50.8 کلومیٹر تھی۔

 

زلزلے نے پاکستان کے جڑواں شہروں اسلام آباد ،راولپنڈی اور  اور گرد ونواح کے علاوہ بھکر،میانوالی ،پاکپتن گجرات،کمالیہ ،پھالیہ سمیت دیگر شہروں میں زمین ہلا دی جبکہ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور،مردان،ہنگو ایبٹ آباد ، کاٹلنگ ، ٹانک، کرک،مالاکنڈ ،چترال،سوات ،لکی مروت ،کوہاٹ،بونیر اور میر انشاہ ،ضلع مہمند اور شمالی وزیر ستان میں بھی زلزلے  کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

تبصرے بند ہیں.