حکومت کا 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

76

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے مقامی قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومت نے جی ٹی روڈ کے قانونی رکاوٹ کے بغیر حصے، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، سپورٹس کمپلیکس، مکران ہائی وے کو گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کراچی پورٹ کی ایسٹ اینڈ ویسٹ وہارف کو بھی گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سکوک بانڈز سے مقامی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس سے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ نے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.