ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل، نوٹیفکیشن بھی جاری

28

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل ، 6 رکنی میڈیکل بورڈ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹ مارٹم کیلئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ۔ ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام ، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم ، ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی ، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں ۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق 23 جون کی صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی ۔

 

واضح رہے کہ عامرلیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے ۔ ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی ۔

 

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے سیکرٹری صحت سندھ کو سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا ۔

 

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں شہری کی دائر درخواست پر سماعت کے دوران عامر لیاقت حسین کی لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم جاری کیا گیا تھا ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.