پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان معاہدہ ، مل کر جدوجہد پر اتفاق 

26

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے مابین اشتراک عمل کا جامع معاہدہ طے پا گیا  ہے ،چیئرمین عمران خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے معاہدے پر دستخط  کئے گئے۔

 

نیو نیوز کے مطابق معاہدے  کے تحت  کسی صورت امریکی غلامی قبول نہیں کی جائے گی ،آزاد خارجہ پالیسی ہوگی اور پاکستانی سرزمین پر کسی بیرونی ملک کے اڈے قائم نہیں ہونگے ،ملک سے  ظلم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی  کو یقینی بنایا جائے۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے قائدِاعظم کے فراہم کردہ رہنما اصولوں سے کسی طور روگردانی نہیں کی جائے گی۔  ملکی معاملات میں غیرملکی مداخلت روکنا خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول رہے گا۔ پڑوسی ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.