لاہور: حکومت ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کے منحرف اور ناراض اراکین کی واپسی کا سفر جاری ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
نیو نیوز کے مطابق جلیل شرقپوری نے حمزہ شہبازکی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن میری پارٹی ہے اور میں اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں ۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی ملاقات
جلیل احمد شرقپوری کا وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار @HamzaSS pic.twitter.com/BBFZ2E0sFc— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 20, 2022
واضح رہے کہ جلیل شرقپوری پر مشتمل 6 رکنی گروہ مسلم لیگ ن سے باغی ہوگیا تھا اور اس نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور عمران خان سے ملاقات کرکے ان کی حمایت کی تھی۔
اب جیسے ہی پی ٹی آئی کی حکومت گئی اور مسلم لیگ ن نے صوبے میں حکومت بنائی تو جلیل شرقپوری اور دیگر نے واپس آنا شروع کردیا ہے واضح رہے کہ جلیل شرقپوری نے نوازشریف کو غدار اور مجرم بھی کہا تھا۔
تبصرے بند ہیں.