سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی اورمحاصرے کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
دوسری جانب پلواما میں چادر اورچار دیواری کے تقدس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گھرمیں گھس کر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اوربچوں کو بھی ہراساں کیا۔
قابض بھارتی فوجیوں نے نام نہاد آپریشن کے دوران متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچایا جبکہ کپواڑہ ، پلواما اورنواحی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی اور محاصرہ تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے جبکہ حریت رہنماءیاسین ملک کیخلاف عدالتی فیصلے کے بعد سے اب تک 30 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.