انٹربینک میں ڈالر 209 روپے 96 پیسے کا ہو گیا

70

کراچی: ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو 209 روپے 96 پیسے تک پہنچ چکا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 209 روپے 96 پیسے پر بندہوا۔ 
آج کاروباری دن کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 210 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں پہلی بار 213 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ 
بعد ازاں اس کی قیمت میں تھوڑی سی کمی ہوئی اور یوں آج انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 209 روپے 96 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافے سے 214 روپے میں فروخت ہوا۔ 
گزشتہ 2 ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 27 روپے 3 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت میں 29 روپے اضافہ ہوا، اس کے علاوہ ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 3200 ارب روپ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.