امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل سے گر پڑے

30

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل پر سواری کرنے کے بعد رکتے ہی گر پڑے تاہم  انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائیکل سے گرتے ہی امریکی صدر کھڑے ہوئے اور اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا وہ ٹھیک ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوبائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائیکلنگ کررہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائیکلنگ کے دوران امریکی صدر ایک جگہ پر سائیکل کو روکتے ہیں اور اچانک سنبھل نہیں پاتے اور ایک طرف گر جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.