اسلام آباد میں مارکیٹیں اور تجارتی مراکز رات 9 بجے بند کرنے کافیصلہ

9

سندھ اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بجلی کی بچت کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دئیے گئے ہیں اور اس پابندی کا اطلاق پیر سے ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق اس اسلام آباد میں بجلی کی بچت کیلئے نئے اوقات کار سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹوں اور تجارتی مراکز سے متعلق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں مارکیٹیں، دکانیں، گودام اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہو جائیں گے جبکہ شادی ہالز، شادی کی تقریبات اور لائٹنگ 10 بجے تک بند کی جائیں گی۔
وفاقی دارالحکومت میں تجارتی و صنعتی مراکز، ریسٹورنٹس، کلبز، پارک، سنیما اور تھیٹرز رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے تاہم ایمبولینس سروس، طبی مراکز، پیٹرول پمپ، بس اڈے، تندور، دودھ، دہی کی دکانیں اور سبزی منڈی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.