اسلام آباد: پاکستان کے جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔
راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے۔ مکینوں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ کراچی کا موسم بھی تیور بدلنے لگا۔ چیف میٹ سردار سرفراز احمد کے مطابق جون کا آخری ہفتہ خطرناک ہو سکتا ہے ۔ بارشیں 20 سے 30 فیصد معمول سے زائد ہوں گی۔
تبصرے بند ہیں.