لاہور:ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما دانیال عزیز کو علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق لیگی رہنما دانیال عزیز کو خراب موسم کے باعث ایئر ایمبولینس پر روانہ نہیں کیا گیا بلکہ بذریعہ سڑک ایمبولینس پر راولپنڈی لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹروں نے دانیال عزیز کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے تاہم صحت کی مکمل بحالی کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔
تبصرے بند ہیں.