کراچی: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث شہر قائد کے باسیوں کیلئے محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے پہلے سپیل کی پیش گوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارش کے پہلے سپیل کی انٹری 22 جون سے متوقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
کراچی میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جس کے باعث شہر کا کم از کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کا روز ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے پنجاب میں بارشوں کا شروع ہونے والا سلسلہ وقفے وقفے مزید دوز تک جاری رہے گا۔
تبصرے بند ہیں.