حلقہ این اے 240 ضمنی انتخاب، ٹی ایل پی کا ری کاؤنٹنگ میں جانے کا اعلان

107

کراچی:حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ری کاؤنٹنگ میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آنے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی مفتی قاسم فخری نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن میں ری کاؤنٹنگ کی درخواست کی جائے گی۔کانٹے دار مقابلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار 62 ووٹ سے جیتے جبکہ ٹی ایل پی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 

واضح رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے محمد ابوبکرنے 10683 ووٹ لے کرمیدان مار لیا  جبکہ  ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز نے10618 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور  مہاجر قومی موومنٹ کے امید وار تیسرے نمبر پر رہے۔

 

تبصرے بند ہیں.