وزارت پاور ڈویژن کا بجلی کی بچت کیلئے بڑے اقدامات کا فیصلہ

19

اسلام آباد: وزارت پاور ڈویژن نے بجلی کی بچت کیلئے بڑے اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں تیار کی گئی سمری جلد ہی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کر دی جائے گی۔ 
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ان بڑے اقدامات کے تحت ملک بھر کے کمرشل فیڈرز کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم دن کے اوقات میں ان فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی اور اس اقدام سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی بچائی جا سکے گی۔ 
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویلز کے فیڈرز کی بھی بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے مزید 3 ہزار میگاواٹ بجلی بچے گی۔ 
ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ تاجروں کے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر متبادل تجاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں اور ان تجاویز پر مبنی سمری بھی تیار ہے جو اسی ہفتے وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ سے منظوری کیلئے پیش کر دی جائے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.