کراچی: سندھ کے صوبائی دارالخلافہ کراچی کے حلقے این اے240 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔.
تفصیلات کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 240 کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ،حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے،ضمنی انتخاب کے لیے 309 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 203 انتہائی حساس جبکہ106 حساس ہیں۔
تبصرے بند ہیں.