راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق فیصلے کی حمایت کرنے کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے۔ عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی۔ اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔ آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔‘
امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے۔ عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی۔اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 15, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ نواز شریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔ پاکستان کے تمام آرمی چیفوں کے خلاف نواز شریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔‘
پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔پاکستان کے تمام آرمی چیفوں کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 15, 2022
تبصرے بند ہیں.