والٹن روڈ پر کئی گھنٹوں سے بجلی معطل، علاقہ مکین کی وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل

9

لاہور: گرمی کے ستائے عوام کی زندگی لوڈشیڈنگ نے مزید اجیرن کر دی ہے اور لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ 
 شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا جن تو بے قابو ہو ہی چکا ہے مگر فنی خرابی کے باعث بجلی کی بندش نے بھی شہریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کر دی ہے جبکہ واپڈا حکام کی جانب سے شنوائی کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جانے لگا ہے۔ 
والٹن روڈ پر کئی گھنٹے سے بجلی معطل ہے تو شاہین کالونی اور فاروق کالونی سمیت اکیڈمی روڈ کی کئی گلیوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو معمولات زندگی چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 
اہل علاقہ کی جانب سے بجلی کی طویل بندش پر احتجاج پر واپڈا حکام نے شکایت کا ازالہ کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس پر اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب بجلی کی فوری فراہمی کی اپیل کی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.