محکمہ موسمیات کی آج رات سے بارشوں کی پیش گوئی

139

اسلام آباد: گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج رات سے مزید پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بدھ کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے بعد 15جون سے 23 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے داخل ہونے والی ہواؤں کے بعد بھمبر، کوٹلی، میر پور، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں، مظفر آباد، نیلم ویلی، استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور سکردو میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح 16 سے 21 جون تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 20 جون تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان، خانیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور ساہیوال میں آندھی، بارش کا امکان ہے جبکہ 17 جون سے 19 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.