حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

48

ریاض: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کیلئے محرم لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی حکم نامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ائیر لائنز کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت جرمانہ کیا جائے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.