دعا زہرا کا انٹرویو: والد کا اینکر کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

186

لاہور:  دعا زہرا کا سوشل میڈیا پر انٹرویو سامنے آنے کے بعد  والد مہدی کاظمی نے  سخت ردعمل دیتے ہوئے انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی دعا زہرا کا  ظہیر  نامی لڑکے سے شادی کے بعد  پہلی بار تفصیلی انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں دعا زہرا نے تمام تر افواہوں پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکل کر ظہیر سے شادی کیلئے گئی اور نہ ہی اس پر کسی قسم کا دباؤ ہے بلکہ وہ ظہیر کیساتھ خوش ہے ۔

انٹرویو پر ردِ عمل دیتے ہوئے دعا زہرا کے والد نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں مہدی کاظمی نے کہا کہ مجھے اس کا اندازہ تھا کہ اس قسم کی ویڈیو سامنے آئیں گی اور ہو سکتا ہے کچھ دنوں میں مزید ویڈیوز سامنے آ جائیں۔

انکا کہنا تھا کہ جو خاتون انٹرویو کررہی ہیں وہ دعویٰ کررہی ہیں کہ ظہیر اور دعا سے ان کا رابطہ شروع سے تھا، میں انہیں قانونی نوٹس بھیجنے کے لیے اس وقت سپریم کورٹ میں ہوں، ابھی دیکھیے گا یہ سب دوبارہ غائب ہوجائیں گے ۔انہوں نے انٹرویو میں کی جانیوالی تمام باتوں کو جھوٹ اور پلانٹڈ قرار دیا اور کہا کہ  میری بیٹی ایک مافیا کے قبضے میں ہے اور وہ جو چاہیں اس سے بلوائیں۔

تبصرے بند ہیں.