حکومت کے سخت فیصلوں سے معاشی حالات بہتر ہوں گے: شاہد خاقان عباسی

11

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکمران معیشت کے خلاف فیصلے کرتے رہے ہیں لیکن اب سخت فیصلوں سے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولتے رہے ہیں اور بولتیں ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے غلط معاہدے جس کے باعث ہمیں ملک چلانے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ 
اس موقع پر انہوں نے صدر مملکت عارف علوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اس ملک کے صدر ہیں یا ایک جماعت کے ورکر؟ وہ فیصلہ کر لیں کیونکہ صدر صاحب کے ان اقدامات سے ایک بری روایت پڑتی جا رہی ہے۔ 
صدر صاحب کہتے ہیں الزام لگنے کے بعد وہ بندا ثبوت دے کہ اس پر لگے الزام غلط ہیں، ایک ملک کا صدر ایسا بیان دے رہا ہے، صدر مملکت پر حیرانگی ہے جو قومی احتساب بیورو (نیب) قانون کے بارے میں ایسی بات کر رہے ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا نظام سب کے سامنے ہے اور یہ لوگ اب اپنے آخری قدم پر ہیں، نیب کا ادارہ جب تک ہے ملک نہیں چل سکتا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ وہی جماعت ہے جو چیئرمین نیب کو قابو کرکے چار سال نام نہاد احتساب کرتی رہی لیکن اب ملک چلانا ہے تو نیب کو ختم کرنا ہو گا، چیئرمین نیب آٹھ ماہ ڈیلی ویجر کے طور پر کام کرکے گھر جا چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.