انٹربینک میں ڈالر 205 روپے 61 پیسے کا ہو گیا

61

لاہور: پاکستانی روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو آج تاریخ کی بلند ترین سطح 205 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد 205.61 روپے کا ہو گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کا اضافہ دیکھنے کے آیا تھا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 204 روپے ہو گئی تھی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے مطابق وفاقی بجٹ پیش ہونے کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تعطل اور چین کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے ساتھ مزید ڈھائی ارب ڈالر کے حصول کی کوششوں کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.