لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کئے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے واضح احکامات دیئے ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق پر ہدایات جاری کیں۔
درخواست نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی، لہٰذا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.