آخری ون ڈے : پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

69

 

ملتان : پاکستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی فیصلہ کیا ہے۔ شاہنواز دھانی ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کر رہے ہیں، انہوں نے ون ڈے ڈیبیو کیپ شاہین شاہ آفریدی سے وصول  کی۔

 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے۔

 

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کا ڈیبیو ہورہا ہے جس پر بہت خوش ہوں، خواہش ہے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔

 

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ اچھی پرفارمنس دوں، کبھی سوچا نہیں تھا چھوٹے سے شہر سے نکل کر پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے کہوں گا کہ محنت کریں کبھی مایوس نہ ہوں۔

تبصرے بند ہیں.