بلدیاتی انتخابات : پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف نے اتحاد کرلیا 

69

 

شکار پور : جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی نے شکارپور اور جیکب آباد کی متعدد یونین کونسلز میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کردیا۔ دونوں جماعتوں نے سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دیں گی۔

 

نیو نیوز کے مطابق  جمیعت علمائے اسلام نے اپنی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف  کے ساتھ سندھ میں26  جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے اتحاد کر لیا ہے۔

 

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کی مقامی قیادت نے شکارپور اور جیکب آباد اضلاع کی یونین کونسلوں میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔  جے یو آئی (ف) نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے سندھ بھر میں جلسوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پارٹی 18 جون کو سکھر میں جلسہ کرے گی جس سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

 

دوسری طرف سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع سے کم از کم 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

 

ای سی پی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کشمور کندھ کوٹ سے 96، قمبر شہدادکوٹ سے 70، جیکب آباد سے 135، شکارپور سے 94، لاڑکانہ سے 11، میرپور خاص سے 65 اور عمرکوٹ سے 65 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

 

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 26 جون 2022 کو ہوگی ۔ حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.