سابق حکومت کے مقابلے میں بجٹ نمایاں بہتری دکھا رہا ہے: شہباز شریف

17

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کے مقابلے میں بجٹ نمایاں بہتری دکھا رہا ہے ۔ امیروں کے غیر پیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگا دیا ہے ۔

 

اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں ، بلوچستان کو خاص طور پر اہمیت دی گئی ہے ۔ ہائیر ایجوکیشن کیلئے 65 ارب جبکہ ایچ ای سی کے ترقیاتی اسکیموں کیلئے مزید 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ نو ہزار پانچ سو دو ارب روپے کے وفاقی بجٹ میں عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔ ایڈہاک الاؤنسز کے ساتھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ٹیکس محصولات کا ہدف 7004 ارب روپے رکھا گیا ہے ۔ ترقیاتی پراگراموں کیلئے 800 ارب جبکہ دفاع کیلئے ایک ہزار523 ارب ۔

 

پنشن کی مد میں 530 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ جبکہ چار ہزار 598 ارب کا بجٹ خسارہ ہے ۔ جی ڈی پی کی شرح نمو پانچ فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے ، ٹیکس سلیب ازسرنو مرتب کرتے ہوئے حکومت نے ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس ختم کردیا گیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.