عامر لیاقت کی طبعی موت یا قتل؟ پولیس نے تفتیش مکمل ہونے تک بڑا فیصلہ کر لیا

238

کراچی: پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کا گھر تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور بعد ازاں اصل  وارث کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

پولیس حکام کے مطابق عامرلیاقت حسین کا گھر  تفتیش مکمل ہونے تک گھرسیل رہے گا، کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کاانتظارہے  اور حتمی رپورٹ آنے کے بعدہی گھر کھولا جائے گا۔حکام نے مزید بتایا کہ اب تک  گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔

 

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ  نادرا سے مرحوم عامر لیاقت کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے ، اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد عامر  اور بیٹی دعائے عامر کے نام ہی سامنے آئے ہیں جبکہ نادرا ریکارڈ کے مطابق  پہلی بیوی بشریٰ اقبال  اور دوسری بیوی طوبی انور کی عامر لیاقت سے طلاق درج  ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ ریکارڈ پر نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.