پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج ہو گا

22

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی ملتان  میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم  ابتدائی دو میچز جیت کر تین میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکی ہے۔

 

پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں پانچ میں سے یہ چوتھی سیریز جیتی ہے لیکن پچھلی جیتی گئی تینوں سیریز میں اس نے ایک، ایک میچ بھی گنوایا ہے۔اب بابراعظم کی کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ کرکے پورے 30 پوائنٹس حاصل کرلیے جائیں۔

 

ویسٹ انڈیز سے دو میچز جیت کر پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ سپرلیگ میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے 80 پوائنٹس ہیں۔

تبصرے بند ہیں.