حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہو جائے گی:عمران خان

114

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کوئی یہ نہ سمجھے کہ لانگ مارچ ختم ہو گیا ،پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت نے جس کے ساتھ عوام سڑکوں پر نکلی ہے ،آنے والے دنوں میں جلد اسلام آباد کارُخ کرونگا ۔

 

چیئرمین تحریک انصاف نے میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زیادہ دیر کی بات نہیں حکومت ایک سے ڈیڑھ ماہ کی مہمان ہے ، طاقتور حلقے جاری سیاسی و معاشی بحران سے پریشان ہو چکے ہیں،بہت جلدیہ حکومت رخصت ہو جائے گی ۔

 

عمران خان نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے، مضبوط قیادت شفاف الیکشن کے ذریعے ہی سامنے آ سکتی ہے، موجودہ بجٹ کو آئی ایم ایف کسی صورت نہیں مانے گا، اس وقت پاکستان کو آئی ایم ایف اور دیگر ممالک امداد نہیں کر رہے، عالمی اداروں کو بھی موجودہ حکومت کی نا اہلی کا یقین ہے۔ آئی ایم ایف اور دیگر ممالک کو یقین ہے عوا م اس حکومت کے ساتھ نہیں۔

 

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ دیگر بھی اہم تعیناتی کی جا رہی ہیں، پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے ہو رہے ہیں۔ اہم تعیناتیوں، تقرر و تبادلوں کا واحد مقصد الیکشن چوری کی تیاری ہے، ہمیں معاملات کا اندازہ ہے اور مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحام سے نکلنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیلصہ کیا ہے۔ انتخابات کی تاریخ ملنے تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔

 

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت ملک کومعاشی تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے، جولائی سے کمر توڑ مہنگائی کا غریب عوام سامنا کیسے کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.