کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں دھاندلی سے متعلق عامر لیاقت حسین کیخلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست خارج کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں دھاندلی سے متعلق عامر لیاقت حسین کیخلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل انتقال کرگئے ہیں اور اب درخواست کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر الیکشن ٹریبونل نے عامر لیاقت حسین کیخلاف دھاندلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنماءکی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عام انتخابات میں عامر لیاقت حسین کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا۔
تبصرے بند ہیں.