شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم ملک مقصود سپرد خاک

9

لاہور: شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کی لاہور کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

 

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کی میت دبئی سے گزشتہ شب 9 بجے نجی ائیر لائن کے ذریعے  لاہور لائی گئی۔  جس کے بعد ملک مقصود کی میت ماڈل ٹاؤن میں ان کے گھر پہنچائی گئی جس کے بعد نشتر پارک ٹاؤن شپ میں نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ مقصود احمد کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں استعمال ہوتا رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے دور میں مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بارہا دعویٰ کر چکے ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ذاتی ملازم مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے۔

تبصرے بند ہیں.