یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنماﺅں کی ضمانت میں 18 جون تک توسیع

6

لاہور: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں یاسمین راشد سمیت 9 رہنماؤں کی ضمانت میں 18 جون تک توسیع کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی یاسمین راشد سمیت 9 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ 
ذرائع کے مطابق عدالت نے 18 جون تک ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ہونے والے تمام 9 ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔ 
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر یاسمین راشد، محمود الرشید، مراد راس، اسلم اقبال اور دیگر مقدمے میں نامزد ہیں جو تھانہ فیکٹری یریا میں درج ہے

تبصرے بند ہیں.