شمالی کوریا کے جوہری تجربے کو روکنے کیلئے چین بھی میدان میں آگیا

44

نیویارک: چین نے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کو ویٹو کرنے کے اپنے اس اقدام کے حق میں کہا کہ خطے میں کوئی نیا تجربہ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین کے سفیر ڑانگ جون نے موقف اختیار کیا کہ شمالی کوریا کو ایک نیا جوہری تجربہ کرتے نہیں دیکھنا چاہتا اس لیے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد کرانے کی امریکی کوشش کو ویٹو کر دیا۔

چین کے سفیر ڑانگ جون نے مزید کہا کہ جوہری تخفیف چین کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریا کو جوہری تجربہ کرنے سے صرف مذاکرات کے ذریعے روکا جا سکتا ہے، پابندیاں اس کا حل نہیں۔ پابندیوں سے معاملات مزید خراب ہوں گے۔

تاہم سفیر ڑانگ جون نے خبردار کیا کہ اگر شمالی کوریا جوہری تجربہ کرتا ہے تو چین اقوام متحدہ میں اپنا موقف تبدیل کرسکتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہمیں ابھی سے اس کے بارے میں کوئی پیشن گوئی نہیں کرنا چاہیئے۔

چینی سفیر نے امریکا پر زور دیا کہ شمالی کوریا پر یک طرفہ پابندیوں کو کم کرے اور بات چیت کو بحال کرنے کے لیے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرے۔

تبصرے بند ہیں.