پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

33

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رﺅف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ 
ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پورن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شائی ہوپ، کائل مائرز، شمار بروکس، برینڈن کنگ، روومین پاول، روماریو شیفرڈ، الزاری جوزف، اکیل حسین، اینڈرسن فلپ اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.