طوبیٰ انور کا سابق شوہر عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس

83

کراچی: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے بھی ان کی وفات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طوبیٰ انور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں کو متاثر کیا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔‘
طوبیٰ نے اپنی سٹوری میں مزید لکھا کی کہ ’میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے ان کی نجی زندگی کا احترام کرتے ہوئے انہیں تھوڑی پرائیویسی دیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال اور تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا ردعمل بھی سامنے آ چکا ہے اور دونوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
عامر لیاقت نے تین شادیاں کیں، ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ تھیں جن سے ان کے دو بچے احمد اور بیٹی دعا شامل ہیں تاہم 2020 میں بشریٰ نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔
عامر لیاقت نے طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018ءمیں کی تھی مگر یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طوبیٰ نے بھی فروری 2022 میں عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔
فروری 2022ء میں عامر لیاقت نے تیسری شادی دانیہ شاہ سے کی لیکن 3 ماہ بعد دانیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا تاہم ان کے انتقال کے بعد دانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے درمیان صلح کی بات ہو چکی تھی۔

تبصرے بند ہیں.