ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

23

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) نے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت اندرون سندھ اور دیگر شہروں میں گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہری پریشان ہیں اور 6 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ 
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے لوڈشیدنگ کا دورانیہ کم کرکے ساڑھے تین گھنٹے پر لانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں اب بھی ہر ایک گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ 
اسی طرح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی 8 سے 10 گھنٹوں تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں شدید برا حال ہے جہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ 
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.