ورلڈبینک نے پاکستان کو 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دیدی

63

اسلام آباد: عالمی بینک نے صحت کے شعبہ میں مزید بہتری لانے کیلئے پاکستان کو 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے منظور کردہ فنڈز کی یہ رقم بنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے پر خرچ ہوں گے جبکہ فنڈز کے ذریعے صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات بھی کی جائیں گی۔
دریں اثنا عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسائین سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون قابل تحسین ہے جبکہ پاکستان اقتصادی بحالی اور استحکام کیلئے ٹھوس پالیسیاں مرتب کر کے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.