واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

150

کیلی فورنیا: دنیا بھر میں  مقبول ترین میسجنگ سروس کی اپلی کیشن  واٹس ایپ  اپنے چیٹ فیچر میں بڑی تبدیلیاں کرنے کیلئے تیار ہے ۔

 

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس حاصل کرنے کے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے اور ممکن ہے کہ آئندہ  چند ہفتوں میں  یہ فیچر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر 2021 اکتوبر سے کام ہو رہا تھا لیکن دیگر فیچر کی وجہ سے یہ اس فیچر پر کام تاخیر کا شکار ہو گیا، لیکن اب اس پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔

 

اس سے پہلے  واٹس ایپ نے  اپنے چیٹ فیچر میں ایک بڑی تبدیلی کی تیاری بھی کر رکھی ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ صارفین چیٹ میں اپنے بھیجے گئے پیغام کو ‘ایڈٹ’ کرسکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.