رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی پر بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ بھی خاموش نہ رہ سکے

146

نئی دہلی: بی جے پی ارکان کی جانب سے رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی پر بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ بھی خاموش نہیں رہ سکے ۔

 

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ نفرت پھیلانے والوں کو  وزیراعظم خود بھی ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں، اس پر انہیں کچھ کرنا ہوگا،  زہر کو بڑھنے  سے  روکنےکے لیے  نریندر مودی  کو قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 

نصیرالدین شاہ نے مودی سے مطالبہ کیا کہ ،وہ ان لوگوں کو کچھ عقل دیں، متنازع بیان دینے والی خاتون انتہاپسند عناصر میں سے نہیں بلکہ قومی ترجمان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نفرت کا یہ زہرتیارکرنےکے ذمہ دار ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ہیں۔

تبصرے بند ہیں.