خواجہ آصف نے آئندہ الیکشن سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

115

لاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف  نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتا ہوں  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آئندہ انتخابات ایک ساتھ مل کر لڑے۔

 

نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میری خواہش یہی ہے اور میں تجویز بھی یہی دیتا ہوں کہ پی ڈی ایم کا حکومتی اتحاد عام انتخابات کے لیے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لے۔انہوں نے مزید  کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہماری مقبولیت میں کمی آئی ہے لیکن یہ اوپر بھی جا سکتی ہے۔ ہمارے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوں گے اور دوست ممالک بھی امداد کریں گے۔

 

سابق وزیر اعظم کی گرفتاری سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں۔

تبصرے بند ہیں.