اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق گولی مقتول قاسم اعوان کے دائیں بازو سے بغل میں لگی۔تین روز قبل قاسم کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروادی۔جبکہ مقتول قاسم اعوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
Qasim a LUMS graduate, a @foodpanda_pk rider, only son of his parents decided to stay & work in Pakistan while the majority of his batch-mates had left the country for better future.
This young guy has been shot dead in THE FEDERAL CAPITAL CITY OF PAKISTAN! @ICT_Police pic.twitter.com/2VwDVefDDr
— Ammara Qazi (@Ammara_Kazi) June 8, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق مقتول قاسم اعوان ملک کی نامور نجی یونیورسٹی سے گریجوایٹ جبکہ ایک فوڈ سروس میں ملازمت کرتا تھا۔
تبصرے بند ہیں.