مسجد نبوی ﷺ نعرے بازی اور ویڈیو وائرل کرنے پر پاکستانی شہری کو 3 سال سزا

37

ریاض: سعودی عرب نے مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی اور ان لمحات کی ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرایک پاکستانی شہری محمد طاہر کو تین سال قید اور10 ہزارریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
محمد طاہر پر الزام تھا کہ انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی کی، نعرے لگائے اور افراتفری کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کی ، محمد طاہر30 روز کے اندرفیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم شہباز شریف اوراپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کر رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.