پہلا ون ڈے میچ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہونگی

21

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ون ڈے میچ آج ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق  دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا جبکہ  دوپہر ایک بجے سے شائقین کا گراونڈ میں داخلہ شروع ہوجائے گا۔

 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز  کے درمیان سیریز میں تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے اور تینوں میچ ملتان میں ہی کھیلے جائیں گے، دوسرا ون ڈے 10 اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

 

پی سی بی ترجمان کے مطابق آج کے  میچ کیلئے علیم ڈار اور احسن رضا  فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.