لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی اکاؤنٹ بحال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں بنایا گیا اکاؤنٹ گزشتہ روز معطل کرنے کے بعد بحال کر دیا ہے۔
وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کے مطابق یہ اکاؤنٹ کیوں کہ وزیر اعظم کے نام پر بنایا گیا تو ٹوئٹر اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اسے وزیراعظم آفس سے ہی چلایا جا رہا ہے۔
عربی زبان میں اکاؤنٹ کا مقصد عرب ممالک کے برادر عوام کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط کرنا ہے۔
Official Twitter handle of the Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif is launched to strengthen our bond and engagement with brotherly people of Arab countries. 🇵🇰
Twitter Handle to follow: @ShehbazAr pic.twitter.com/kAYT2FOHPl
— Abubakar Umer (@abubakarumer) June 6, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کے عربی زبان میں کھولے گئے نئے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مقبول سوشل میڈیا سائٹ کی انتظامیہ نے معطل کر دیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.