نئی دہلی: بھارت میں شرمناک ٹی وی اشتہار کے ذریعے ریپ کلچر کو فروغ دینے پر معروف بالی ووڈ فنکار بھی بول اٹھے جس کے بعد اشتہار کو ٹی وی سے آف ائیر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پرفیوم کے ایک مخصوص اشتہار نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے، جس ملک میں خواتین اب بھی اپنی پہچان بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور مساوی تنخواہ، جنسی ہراسانی اور دیگر مسائل کے لیے لڑ رہی ہیں، وہاں ’شوٹ‘ نامی پرفیوم برانڈ کا اشتہار حال ہی میں متنازعہ مواد کی وجہ سے سرخیوں میں آگیا۔
How does this kind of ads get approved, sick and outright disgusting. Is @layerr_shot full of perverts? Second ad with such disgusting content from Shot.@monikamanchanda pic.twitter.com/hMEaJZcdmR
— Rishita💝 (@RishitaPrusty_) June 3, 2022
بھارت کی بہت سی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر اس پر تنقید کی اور اسے ملک میں ریپ کے کلچر کا ’فروغ‘ دینے کا باعث قرار دیا۔
What incredibly tasteless and twisted minds it must take to think up, approve and create these stinking body spray ‘gang rape’ innuendo ads..!! Shameful.
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) June 4, 2022
معروف بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا، ریچا چڈھا، سوارا بھاسکراور فرحان اختر نے اشتہار پر شدید تنقید کی اور حکام سے فوری اس کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
Theme – Gang-rape. Gagging after I saw it here on my twitter timeline & wondering if giving them additional publicity is worse. https://t.co/XrWPsQYsQ2
— Sona Mohapatra (@sonamohapatra) June 4, 2022
واضح رہے کہ شدید تنقید کے بعد اشتہار کو بھارت میں ٹیلی ویژن چینلز سے آف ائیر کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس کو بھی تحریر طور پر اشتہار کو اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹانے کیلئے درخواست کر دی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.