پی ٹی آئی رہنما کے دفتر پر مسلح افراد کا حملہ

130

راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اجمیر خان کے دفتر پر  مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

 

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اجمیر خان کے دفتر پر مسلح افراد  نے دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑکی ، اجمیر خان کے بھائی میر علی بھی زخمی ہو گئے  تاہم اہل علاقہ نے تین افراد کو پکڑ لیا اور درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔

 

تھانہ سول لائن کی  پولیس نے موقع پر  پہنچ کر  زخمی افراد کو اسپتال جبکہ ملزمان کو تھانہ منتقل  کردیا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.