بھارت توہین رسالت کے مجرم انتہا پسند ہندوؤں کو کیفرکردار تک پہنچائے: او آئی سی

109

 

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے ہندوستان کی حکمران جماعت کے عہدیدار کی طرف سے پیغمبر اسلام کی توہین کی شدید مذمت  کی ہے ۔کہا کہ  ہتک عزت کے یہ مقدمات ہندوستان میں اسلام کی نفرت اور بدنامی کے بڑھتے ہوئے سلسلے اور ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف منظم طرز عمل کا حصہ ہیں ۔

 

او آئی سی نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ توہین کے ان واقعات اور پیغمبر اسلام اور اسلام کی ہر قسم کی توہین کا فیصلہ کن طور پر ازالہ کریں۔بھارت مسلمانوں کے خلاف تشدد کو بھڑکانے اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ بھارت ان واقعات کے پیچھے کارفرما افراد کا محاسبہ کرے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  بھارتی حکام سے ہندوستان میں مسلمانوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے کا مطالبہ  کرتے ہیں۔  بھارتی حکام سے ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی اور ثقافتی شناخت، وقار اور عبادت گاہوں کا تحفظ کرنے کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔

 

جنرل سیکرٹریٹ بین الاقوامی برادری سے خاص طور پر اقوام متحدہ کے میکانزم اور انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اقدامات سے مطالبہ کرتا ہے۔ جنرل سیکرٹریٹ بین الاقوامی برادری سے کہ وہ ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے طریقوں کو چیلنج کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

 

تبصرے بند ہیں.