ویسٹ انڈیز کرکٹ سکواڈ ملتان پہنچ گیا

22

اسلام آباد: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی سکواڈ پاکستان پہنچ گیا ہے جس کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استقبال کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ مہمان ٹیم کا استقبال کیا اور بعد ازاں انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ کیا گیا۔ 
پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پہلے اسلام آباد اور پھر ملتان پہنچنے والا ویسٹ انڈیز کا سکواڈ آج آرام کرے گا اور کل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔ 
واضح رہے کہ مہمان ٹیم ملتان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ 10 جون کو ہو گا جبکہ آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.