انٹر بینک میں ڈالر پھر تگڑا ہو گیا

61

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 68 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک ڈالر 199 روپے 60 پیسے کا ہوگیا ۔

 

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور روپیہ میں آگے بڑھنے کی دوڑ جاری ہے ، گزشتہ ہفتے پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کو سخت دباؤ میں رکھا گو کہ امریکی کرنسی نے اٹھنے کی پوری کوشش کی لیکن مضبوط روپے نے تمام کوششیں ناکام بنا دیں ۔

 

انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 2 روپے 30 پیسے کم ہو کر 198 روپے پر آ گئی تھی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے سستا ہو کر 198 روپے 50 پیسے پر آ گیا تھا ۔

 

لیکن اب کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر ایک بار پھر سے مضبوط ہوا ہے اور 98 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 198.90 پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.